سعودی عرب:سعودی شادی شدہ خاتون طالبعلم نے یونیورسٹی میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:04

سعودی عرب:سعودی شادی شدہ خاتون طالبعلم نے یونیورسٹی میں ہی بچے کو جنم ..

ریاض۔(اردو پوائنٹ ، تازہ ترین اخبار، 03دسمبر،2016) ایک سعودی شادی شدہ خاتون جو کہ مکہ کی ام القراء یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی، ایک بچے کو جنم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ خاتون اپنی کلاس لیکچر اٹینڈ کر رہی تھیں تاہم پیٹ میں تکلیف کی بناء پر یہ طالبعلم خواتین کے کمرے میں گئیں جہاں یونیورسٹی کی خواتین گارڈز کی مدد سے اس خاتون طالبعلم نے بچے کو جنم دیا ۔اس سلسلے میں یونیورسٹی کی ایک خاتون گارڈ کا یہ کہنا تھا کہ انہیں بچے کی پیدائش میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑااور پیدائش کے بعد بچے کو کپڑے میں لپیٹ لیا گیا ہے ۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی کال پر ریڈ کریسنٹ ایمبولینس میں خاتون اور بچے کو ڈال کر شاہ عبدا لعزیز ہسپتال لے جایا گیا۔

متعلقہ عنوان :