کوئٹہ شہر کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے، متحدہ اپوزیشن کے رہنماء سابق میئر کوئٹہ عبدالرحیم کاکڑکی پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) متحدہ اپوزیشن کے رہنماء سابق میئر کوئٹہ عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہے ہیں،موجودہ میئر عوام کی بہتر مفاد میں مستعفی ہوجائے یا میٹر وپولیٹن کے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے ،کوئٹہ شہرمیں صفائی نہ ہونے کے برابر ہے ،وزیراعظم کی طرف سے فراہم کردہ 5ارب روپے کے اسکیمات اپوزیشن کو اعتماد میں لیے بغیر بجھوادی ہے ، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ابو تراب ،نسیم الرحمن ،فاروق لانگو ،یحیٰ خان ناصر ،اسلم رندسمیت دیگر کونسلر موجود تھے۔

(جاری ہے)

عبدالرحیم کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سالہ دور میں کوئٹہ شہر میں ترقیاتی کاموں کی بجائے کوئٹہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ میئر کوئٹہ نے ایسے جگہوں میں ادائیگیاں کی ہیں جو میٹر پولیٹن کارپویشن کی خلاف ورزی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ میئر کوئٹہ شہر کی بہتر ی اور عوام کے مفاد میں مستعفی ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ مٹن مارکیٹ کے دکانداروں دکانیں الاٹ کی جائیں اسی طرح بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :