بلاول بھٹوکے سکیورٹی گارڈزکاجیالے پرتشدد،دانت توڑدیے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:45

بلاول بھٹوکے سکیورٹی گارڈزکاجیالے پرتشدد،دانت توڑدیے۔ذرائع

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03دسمبر2016ء):چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کے سکیورٹی گارڈزنے جیالے پرتشددکرتے ہوئے دانت توڑدیے۔ذرائع کے مطابق بلاول ہاوس ایک جیالے نے بلاول بھٹوسے ملنے کیلئے اسٹیج کی طرف پہنچنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

جس پرپرائیویٹ سیکیورٹی گارڈزنے جیالے کو اسٹیج کی طرف جانے سے روکا توجیالہ سکیورٹی اہلکاروں سے الجھ پڑا۔جس پرسکیورٹی والوں نے جیالے کوتشدد کانشانہ بناتے ہوئے دانت توڑدیے۔