قابض انتظامیہ نے میرواعظ عمرفاروق کو سرینگرمیںدوبارہ نظربند کردیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:51

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق کو ہفتہ کے روز سرینگرمیں ان کے گھر میں دوبارہ نظربند کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس کی ایک پارٹی نگین میں ان کے گھر پہنچی اور میرواعظ کو مطلع کیا کہ انہیں گھر میں نظربند کردیاگیا ہے۔

میرواعظ کو خواجہ بازار سرینگر میں خواجہ نقشبند صاحب کی درگاہ پر ایک جلوس کی قیادت کرنا تھی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ قابض انتظامیہ نے 8جولائی 2016ء کو معروف مجاہد کمانڈر برہان وانی کی ماورائے عدالت شہادت کے بعدمیر واعظ عمرفاروق کو غیر قانونی طور پر گھر میں نظربند کررکھاہے ۔ انہیں گزشتہ روز 20ہفتوں کے بعد صرف نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔