پسنی ،اغواء ہونیوالے کسٹم کے انسپکٹر سمیت 3اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) گوادر سے اغواء ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو لیویز نے بازیاب کروا لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر پسنی منصور گچکی کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے مکران کوسٹل ہائی وے سے کسٹم کے تین اہلکاروں کو اغواء کرلیا تھا جنہیں لیویز فور س نے پسنی کے علاقے کلانچ سے بابحفاظت بازیاب کروالیاتاہم اغواء کسٹم اہلکاروں کی گاڑی اپنے ہمراہ لے گئے کارروائی کے دوران کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔ مزید کارروائی جاری ہے ۔