جشن عید میلاد النبی ؐعقیدت و احترام ،محبت ،روایتی جوش و جذبہ سے منانے کیلئے بھر پورا قدامات کئے جا ئیں،سقراط امان ،رانامحمد فیصل رانا

تقاریب میلاد اور جلوسوںکی سیکیورٹی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے ،علماء مشائخ ،خطیب خطبات میں اخوت ،محبت ،رواداری کی تعلیم کیساتھ تعلیمات نبویؐ کا درس دیں، ڈی سی او اور ڈی پی او کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:45

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) ڈی سی او سقراط امان رانا اور ڈی پی او محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کو عقیدت و احترام ،محبت اور روایتی جوش و جذبہ سے منانے کے لئے بھر پورا قدامات کئے جا ئیں عید میلاد النبی ﷺ کی تقاریب اور جلوسوںکی سیکیورٹی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے جلوس کے روٹس پر تجاوزات کے خاتمہ ،صفائی ستھرائی ،پانی کے چھڑکائو ،بجلی ،ٹیلی فون اور کیبل کی لٹکتی ہوئی تاروں کی درستگی کے لئے فوراًً اقدامات کئے جائیں علماء مشائخ ،خطیب اپنے خطبات میں اخوت ،محبت ،رواداری کی تعلیم کے ساتھ ساتھ نبی کریمﷺ کے اسوہ ء حسنہ اور آپ ﷺ کی تعلیمات کا درس دیں نبی کریم ﷺ کی زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے تمام سرکاری محکمے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنی ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر ادا کریں اور ایک ٹیم کے طور پر کام کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلا س میں ممبران امن کمیٹی اور تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او سقراط امان رانا اور ڈی پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی اہم موقع اور دن ہے ہمیں اس دن کے شایان شان انتظامات کرنے ہیں اور سیکیورٹی کے معاملات کو فول پروف بنانے کے لئے جلوسوں اور تقریبات کے منتظمین کے لئے طے شدہ ایس او پی پر عمل در آمد کے لئے بھر پور تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ ضلع کا امن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیشہ مثالی ہے اور ضلعی امن کمیٹی کے اراکین علماء مشائخ ،خطیب اور ذاکرین نے اس سلسلہ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر محکمہ پولیس ،سول ڈیفنس ،صحت،ریسکیو 1122،ٹی ایم ایز ،واپڈاسمیت تمام سرکاری محکمے اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے سیکیورٹی کے نقطہ ء نظر سے بھر پور اقدامات کے ساتھ ساتھ شہروں میں ٹریفک کے بہائو کو بر قرار رکھنے کے لئے بھی پلان مرتب کیا جا رہا ہے اس موقع پر علما ء مشائخ اور اراکین امن کمیٹی نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے سلسلہ میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا بعد ازاں ڈی سی او سقراط امان رانا اور ڈی پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی کے معاملات کو اولین فوقیت دی جا رہی ہے ماہ ِ ربیع الاول کے آغاز سے ہی ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے پولیس کے گشت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں اس موقع پر ڈی سی او سقراط امان رانا ڈی پی او محمد فیصل رانا اور اراکین امن کمیٹی نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لئے ہم سب ایک ہیں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہم ایک سیسہ پلائی دیوار ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے اتفاق و اتحاد اور یگانگت سے ملک دشمن عناصر کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے بعد ازاں ملکی ترقی و خوشحالی ،امن و سلامتی ،اتحاد ِ امت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :