سوا سو برس پرانے ریلوے ایکٹ کو تبدیل کرنے اورسروس سٹرکچر کی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہیومن ریسورس کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ریلوے ایکٹ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نیا بنایا جائے ،قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائے‘ اجلاس میں ہدایات

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:45

سوا سو برس پرانے ریلوے ایکٹ کو تبدیل کرنے اورسروس سٹرکچر کی ری سٹرکچرنگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان ریلویز نے سوا سو برس پرانے ریلوے ایکٹ کو تبدیل کرنے اورسروس سٹرکچر کی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ کر لیا ، وزیر ریلوے نے ہیومن ریسورس کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ گزشتہ روز وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ریلویز ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سوا سو برس پرانے ریلوے ایکٹ کو تبدیل کرنے اورسروس سٹرکچر کی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں وزیر ریلوے نے ہیومن ریسورس کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

1890ء میں انگریز دورِحکومت میں ریلوے کا بنایا جانے والا ریلوے ایکٹ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نیا بنایا جائے اور اس سلسلے میں معروف قانونی ماہراحمر بلال صوفی سمیت دیگرقانونی ماہرین سے مشاورت کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلویز کو بریفنگ دی گئی کہ وقت کے ساتھ ساتھ ریلوے میں ہزاروں آسامیاں خالی ہوچکی ہیں اور سی پیک سمیت دیگر چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے ریلویز کو اہم اور ضروری آسامیوں پر بھرتی کی ضرورت ہے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ محکمے پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈالے بغیر ضرورت اور میرٹ کی بنیاد پر اہل افراد کی انڈکشن کی پالیسی تیار کی جائے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے گزشتہ اجلاس میں ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے ریلوے کی کارکردگی کو سراہنے پر خواجہ سعد رفیق نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں چیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، مشیر ریلویز انجم پرویز، سی پیک ٹیم لیڈر محمد اشفاق خٹک، ڈائریکٹر جنرل لیگل طاہر پرویز ، آئی جی ریلویز پولیس منیر احمد چشتی، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل لیاقت علی چغتائی،ڈی آئی جی ریلوے پولیس شارق جمال، فنانشل ایڈوائرزاینڈ چیف اکاؤنٹس آفیسر ڈاکٹر محمد سعید ، چیف پرسانل آفیسرشعیب عادل سمیت ریلوے کے دیگر اعلیٰ سطحی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :