Live Updates

ممکن ہے عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف مئی جون میں انتخابات کا اعلان کر دینگے‘ سید خورشید شاہ کا دعویٰ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:45

ممکن ہے عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف مئی جون میں انتخابات کا اعلان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکن ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف مئی جون میں انتخابات کا اعلان کر دینگے، وزیراعظم کو کیا خوف ہے کہ قطری شہزادے کا خط لایا گیا، عمران خان وزیراعظم کے مددگار ہیں۔ لاہور میں اینکرز اور ایڈیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پانامہ لیکس میں عدالتی فیصلے پر اچھی توقعات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

عدالتوں کے حوالے سے ہمارے تجربات بہت تلخ ہیں۔ اچھا ہوتا اگر یہ فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں ہمارے بل پر پیشرفت نہ ہوئی تو احتجاج کی آپشن موجود ہے۔ انکوائری کمیشن اور 24 ویں ترمیم میں حکومتی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ ممکن ہے عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف مئی جون میں انتخابات کا اعلان کر دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کیا خوف ہے کہ قطری شہزادے کا خط لایا گیا۔ وثوق سے کہتا ہوں عمران خان وزیراعظم کے مددگار ہیں۔ ہم نے اپنا نقصان کرایا مگر نفرت کی سیاست نہیں کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات