محکمہ انسداد دہشت گردی نے سوات سے مطلوب دہشت گرد شیر زمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے سوات سے مطلوب دہشت گرد شیر زمان کو گرفتار کرلیا ،ملزم سال دو ہزارنو میں سیشن جج کے بنگلہ اور عدالتوں کو بموں سے اڑانے میں ملوث تھامحکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی ،جس کے دوران مبینہ دہشت گرد شیر زمان کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گرد شیر زمان2009 میں کشید ہ حالات میں دہشت گردوں کے ساتھ مل کر مٹہ میں ایڈیشنل سیشن جج کے بنگلے اور عدالت کو بموں سے اڑانے میں ملوث ہے ۔ملزم کو مزید تفشیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :