پشاور، کارڈیو ویسکولر اورتھیوراسیک سرجنز کے سالانہ کانفرنس

طب کے شعبے میں جدید تحقیق سے مہلک امراض کی تشخیص میں مدد مل رہی ہے، اقبال ظفر جھگڑا پاکستان میں دل کے امراض کے ماہرڈاکٹرموجود ہے ، بین الاقوامی سطح پر نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں،گورنرخیبرپختونخوا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:38

پشاور، کارڈیو ویسکولر اورتھیوراسیک سرجنز کے سالانہ کانفرنس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ طب کے شعبے میں جدید تحقیق سے مہلک امراض کی تشخیص میں مدد مل رہی ہے اور ضرورت اس امرکی ہے کہ ڈاکٹروں کو بہترین علاج معالجے میں مہارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ طب میں جدید تحقیق سے بھی آگاہی حاصل کرناہوگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کے روز پشاورکے ایک مقامی ہوٹل میں کارڈیو ویسکولر اورتھیوراسیک سرجنز کے سالانہ کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمدرحمان اور میجرجنرل(ر) آصف علی خان کے علاوہ طب کے شعبے سے وابستہ ممتاز معالجین، ڈاکٹرز، نرسرز اور میڈیکل کے شعبے سے وابستہ طلباء وطالبات بھی کثیرتعداد میں اس موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ پاکستان میں دل کے امراض کے ماہرڈاکٹرموجود ہے جبکہ اس ضمن میں امراض قلب سے وابستہ بہترین ہسپتال نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

گورنرنے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا اوراس ضمن میں رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے کردار کو سراہا۔ گورنرنے کانفرنس میں لگائے گئے طب سے متعلق سٹالز کابھی معائنہ کیا جس میں امراض قلب سے متعلق جدید ادویات اورآلات رکھے گئے تھے۔ بعدازاں گورنرنے متعلقہ شعبے میں بہتر خدمات انجام دینے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹروں میں شیلڈز بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :