میٹر شاہ 90دن میں کرپشن ختم کر نے کا اعلان کر نے سے پہلے اپنے ماضی پرنظر ڈال لیا کریں ‘ اعجاز احمد چوہدری

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجا ب کے سا بق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان جھوٹ بولنے کا ماہرہے انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی اپنا اصلی چہرہ دیکھا دیا ہے ،شریف خاندان عالمی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی پاکستان کا وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جس نے پانامہ کیس کو زندہ رکھا ہو ا ہے ،پی ٹی آئی ہی حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے،پیپلز پارٹی مک مکا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور انہوں نے صر ف تاریخ پہ تا ریخ دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی اندر سے ملے ہو ئے ہیں ،خورشید شاہ عرف میٹر شاہ 90دن میں کرپشن ختم کر نے کا اعلان کر نے سے پہلے اپنے ماضی پرنظر ڈال لیا کریں ،پیپلز پارٹی کے پچھلے 5سالوں میں تو کرپشن ختم نہیںہوئی ، میٹر شاہ کو نواز شریف سے محبت نہیں بلکہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ان کے ساتھ ہیں ،قوم کو ملک کی ترقی اور خو شحالی کے لیے کر پٹ حکمرانوں اور کر پشن سے چھٹکارے کے لیے اٹھ کھڑا ہو گا ،پاکستا نی قو م کو عمرا ن خان کی کر پشن کے خلاف کو ششوں کو سرارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :