بھارتی بینک کا پاکستانی سفارتکاروںکی تنخواہوں کے ڈالر چیکوں کے بدلے کیش دینے سے انکار

ہم سے اضافی فارم بھرنے ، اخراجات کی تفصیلات اور ڈالر اسی بینک میں کیش کرنے کو کہا جا رہا ہے، پاک سفارتکار سفارتی مشن نے احتجاجی نوٹ بھارتی دفتر خارجہ میں جمع کرا دیا،شکایت پر غور کیا جا رہا ہے، بھارتی وزارت خارجہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) بھارتی بینک نے پاکستانی سفارتکاروں کو تنخواہوں کی مد میں جمع ڈالرچیکیںکیش کرنے سے انکار کر دیا اور نئی شرائط عائد کر دیںجس پر پاکستانی سفارتی مشن نے احتجاجی نوٹ بھارتی دفتر خارجہ میں جمع کرا دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سینئر پاکستانی سفارتکار نے بتایا ہے کہ اگر پاکستانی سفارتکاروں کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں بھارتی سفارتکاروں کے ساتھ بھی یہی سلوک روا رکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بھارتی اخبار کو بتایا کہ حکومت پاکستانی مشن کی شکایت پر غور کرے گی۔ پاکستانی سفارتی عملے کے مطابق انہیں اپنی خدمات انجام دینے میں مشکل درپیش ہے کیوں کہ جنوبی دہلی میں ان کے متعلقہ بینک نے کیش دینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بینک ہمیں ہماری ہی رقم دینے سے انکاری ہے۔ہم سے اضافی فارم بھرنے ، اخراجات کی تفصیلات اور ڈالر اسی بینک میں کیش کرنے کو کہا جا رہا ہے۔

ایک سفارتکار نے کہا کہ مشن نے احتجاجی نوٹ جمع کرا دیا ہے اور توقع کہ بھارت ہمیں اسلام آباد میں اس طرح کا سلوک روا رکھنے پر مجبور نہیں کرے گا۔ بھارت میں 8نومبر کے بعد کرنسی بحران کی وجہ سے پاکستانی مشن کی مشکلات برھ گئی ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ نے احتجاجی نوٹ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر غورکیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :