اسلامی نظریاتی کونسل نے اسلامی ریاستی ادارے اور ان کی کارکردگی کے عنوان سے سیمینار 7دسمبر کوطلب کرلیا

وزیراعظم نوازشریف کو خصوصی دعوت، وزیرقانون سمیت سیاسی و مذہبی رہنماوں کو دعوت نامے ارسال کردئیے گئے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) اسلامی نظریاتی کونسل نے 7 دسمبر کو اسلامی ریاستی ادارے اور ان کی کارکردگی کے عنوان سے سیمینارطلب کرلیا، وزیراعظم میاں نوازشریف کو خصوصی دعوت، وزیرقانون سمیت سیاسی و مذہبی رہنماوں کو بھی دعوت نامے ارسال کردیئے گئے،ا کونسل نے سبکدوش ہونے والے چیر،ْمین مولانا محمد خان شیرانی کے لیے الوداعی اجلاس بھی 8دسمبر کو طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے 7 دسمبر کو اہم سیمینار طلب کرلیا ، اسلامی نظریاتی کونسل سیمینار اسلامی ریاستی ادارے اور ان کی کارکردگی کے عنوان سے طلب کیاگیا جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کو بھی چیئرمین کونسل نے دعوت دیدی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے بھجوائے گئے دعوت نامے میں کہاگیاہے کہ بطور اسلامی ریاست کے منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے آپ کی شرکت باعث افتخار ہوگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کونسل کے سیمینار میں شریک ہوئے تو پہلے وزیراعظم ہونگے جو اسلامی نظریاتی کونسل آئینگے، سیمینار میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، ارکان کونسل سمیت اہم سیاسی و مذہبی رہنماں کو بھی مدعو کیاگیا ہے ،مولانا محمد خان کی زیر صدارت بطور چیئرمین نظریاتی کونسل یہ آخری سیمینار ہوگا،دوسری جانب اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مولانا شیرانی کے اعزاز میں الوداعی سیشن بھی 8 دسمبر کو طلب کرلیاگیا

متعلقہ عنوان :