سردار فاروق سکندر کا وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لیے 10.5کروڑکے امدادی پیکیج کی منظوری کا خیر مقدم

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:21

کوٹلی/مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) آزادجموںکشمیرکے وزیرمال سردار فاروق سکندر نے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لیے 10.

(جاری ہے)

5کروڑکے امدادی پیکیج کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت انڈین گولہ باری کے نتیجہ میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء کو فی کس 10لاکھ روپے ، معذروں کو فی کس 2لاکھ روپے ، مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو فی کس 10لاکھ روپے ، جزوی تباہ شدہ مکانات فی کس 5لاکھ روپے کی امدادی جائے گی وفاقی و آزاد کشمیر حکومت متاثرین LOC کوتنہا نہیں چھوڑے گی انڈین گولہ باری کے نتیجہ میں آزاد کشمیر کے 13انتخابی حلقے 650کلومیٹرلائن آف کنٹرول کی پٹی سے منسلک ہیںاور5لاکھ افراد اس سرحدی پٹی پر آباد ہیں جوبھارتی گولہ باری سے متاثرہوئے ہیں صرف تحصیل فتح پورتھکیالہ (نکیال سیکٹر میں 86ہزارافراد سرحدی پٹی پر آباد ہیں ہم ایل او سی پر بسنے والے افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انشاء اللہ حالات بہتر ہونگے سرحدی پٹی کے لوگ اپنے گھروں میں آباد ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انفارمیشن سنٹر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایل اوسی کے علاقوںپرجوظلم وستم ڈھارکھاہے ایساظلم جنگ عظیم دوئم میںجرمنی اوراتحادی فوجوںنے بھی نہیںکیاتھاگجرات اورکشمیریوںکاقاتل وقصاب مودی نام نہادجمہوری ملک کاعلمبردار پاکستان وکشمیرکے خلاف سازشیں کررہاہے مگراسے منہ کی کھاناپڑے گی لائن آف کنٹرول کے علاقوںکی آبادی عملامحصورہوکررہ گئی ہے آزادکشمیرکے لوگ مصیبت سے گزررہے ہیں اس مصیبت کی گھڑی کااستقامت اورصبرسے مقابلہ کرناہوگابارودسے آزادی کے راستوںکوروکانہیںجاسکتابھارت بھی لائن آف کنٹرول کے اس پاراپنے فوجیوں کے لاشے اٹھاکرلے جارہاہے پاک فوج بھارت کی جارحیت کامنہ توڑجواب دے رہی ہے پاک فوج،ایل اوسی کے علاقوںکی عوام اورکشمیرکابچہ بچہ وطن عزیزکے ایک ایک انچ کادفاع کریگا اگربھارت کی بزدل افواج نے آزادکشمیرکی طرف بڑھنے کی کوشش کی توآزادکشمیرکوبھارت کاقبرستان بنادینگے انہوں نے کہا کہا آ زادکشمیرپرعملابھارت نے جنگ مسلط کررکھی ہے فتح پورتھکیالہ غازیوںمجاہدوںکی سرزمین ہے سردارفیروزخان،سردارنوازش علی خان سے لے کرغازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی،نشان حیدرنائیک سیف علی شہیداورآج تک قربانیوںکی ایک مسلسل داستان ہے 1947میںحیدری بٹالین نے دشمن کاڈٹ کرمقابلہ کیا70سال سے ایل اوسی کی عوام مشکلات کاسامناکررہی ہے آپ لوگوںکی استقامت ساری قوم کے لیے باعث افتخارہے انہوں نے کہا کہ بھارت جتنامرضی کشمیریوں پر ظلم ڈھائے وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :