پشتونوں کے حقوق پر سمجھوتہ کسی صورت نہیں کر ینگے، حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین

پارلیمنٹ میں محمود خان اچکزئی نے خود کو افغان پشتون کہا تو انہیں انڈیا کا ایجنٹ کہا گیا ،جنوبی پشتونخوا میں بھی ہماری جماعت کیخلاف من گھڑت پروپیگنڈے کئے گئے،مرکزی سیکرٹری و صوبائی وزیر بلدیات کا جلسے سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:14

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری و صوبائی وزیر بلدیات حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین نے تاج لالا اسٹیڈیم میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی 43ویں برسی کے موقع پر عظیم والشان جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونوں کے حقوق پر سمجھوتہ کسی صورت نہیں کرئینگے پارلیمنٹ میں محمود خان اچکزئی نے خود کو افغان پشتون کہا تو انہیں انڈیا کا ایجنٹ کہا گیا جنوبی پشتونخوا میں بھی ہماری جماعت کیخلاف من گھڑت پروپیگنڈے کئے گئے آج یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پشتونخوا میپ کیخلاف باتیں کرنیوالے پنجاب کے ایجنٹ ہے ہمارے وطن کے وہ پشتون جو ظالموں کا ساتھ دے رہے ہیں اسٹیج پر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور خضدار میں اختر مینگل کے ساتھ بیٹھ کر اپنے پشتون قوم اور انکی غیرت کیخلاف زہر اگلتا ہے پشتونوں کے درمیان اختلافات اور رنجشوں کو جنم دے رہے انہیں متحد نہیں کرنا چاہتے خدارا بس کرو پشتون کے نام پر جھوٹی سیاست کرنیوالوں پشتون قوم آپکی وجہ سے برباد ہوچکی ہے انہیں مزید آگ میں نہ دھکیلو انہوں نے کہا کہ پشتون قوم اب بیدار ہوچکی ہے پشتون کے نام پر سیاست کرنیوالوں کو کہتے کہ پنجاب کے ایجنٹ پشتون کے قاتلوں اور ظالموں کے صفوں سے نکل کر پشتونوں کے خون اور اُن ماؤں اور بہنوں پر رویے جن کے لخت جگر ان سے بچھڑ گئے ہیں پشتون پر کتنے دھماکے اور کتنے جنازے اٹھے آخر کیوں اٹھے پشتون اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا قصور کیا ہے اللہ نے ہمیں افغان پشتون پیدا کیا ہے لیکن ہمیں اسکی سزا دی جارہی ہے اور تو چھوڑوہمارے وطن کے ہی لوگ کہہ رہے کہ پشتونخوامیپ کا یہ موقف درست ہے پشتونخوا میپ یہ واضح کرتی ہے کہ ہم پشتون قوم کے مالک اور پشتون قوم ہی پشتون وطن کے مالک ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پشتون بلوچ پنجابی سندھی اور سرائیکی کامشترکہ گھر ہے پشتون کو ایمانداری سے متحد ہونا پڑئیگا خان شہید کی طرح جنہوں نے وطن کی خاطر سر قربان کیا اور محمود خان کی طرح جو قوم کی خاطر خود کو برباد کرکے سیسہ پھیلائی دیوار بن کر کھڑا ہے اغیار اپنے اباواجداد کی تاریخ اور خانشہید کی تاریخ کو دیکھئے آپ ایجنٹ رہے ہو جبکہ خانشہید اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے پشتونوں کیلئے جیلیں کاٹیں ہے اور اپنی جان بھی ان کیلئے قربان کیا ہے خانشہید خود ہتھکڑیوں میں تھے اس خاطر کے پشتون قوم مستقبل میں اس ہتھکڑیوں میں نہیں جکڑئینگے انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ قاتلوں آگ اور طاقور قوتوں کے سامنے بھی کھڑی ہے ماضی میں خانشہید کا ساتھ نہ دینے کیوجہ سے پشتون قوم برباد ہوئی اب وقت آگیا ہے کہ محمود خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر تمام تر مشکلات سے خاتمہ ممکن ہے پشتون قوم کو اللہ تعالیٰ نے ایسے لیڈر دیا ہے جیسے محمود خان اگر یہ شخصیت کسی دوسرے قوم میں جنم لیتے تو انکے ہاتھ پاؤں چومتے پشتون قوم اپنے دشمن اور ایجنٹ کو جان لے پشتون قوم کی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ روشن مستقبل شرمندہ خواب ثاثت ہوگا اپنی تحریک کو آگے لے جانا ہے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کرئینگے ۔

متعلقہ عنوان :