کہ وزیر اعظم اقتدار سے الگ ہو کر کرپشن کیس لڑیں تاکہ پاکستان کی بدنامی نہ ہو،سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث ہیں پوری دنیا میں پاکستان کے وزیر اعظم پر کرپشن کی داستانوں کا چرچا ہے میاں نواز شریف اقتدار سے الگ ہو کر اپنے خلاف کرپشن کا کیس لڑیں تاکہ پاکستان کی بدنامی نہ ہو۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں خواتین ونگز کی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں عوام کو مہنگائی او ربیروزگاری کے بعد سب سے زیادہ مسائل کا سامنا صحت کا شعبہ ہے جب کہ پنجاب حکومت دنیا کی مہنگے ترین پلوں اور سڑکوں پر قوم کا قیمتی سرمایہ ضائع کر رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت جعلی سروے اور میڈیا کو قابو کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتی تحریک انصاف نے عوام کو باشعور کیا ہے قوم کا بچہ بچہ حکمرانوں کی کرپشن اور جھوٹ پر مبنی بیانات کو اچھی طرح جان چکا ہے۔ شریف خاندان کی بادشاہت اب زیادہ دیر چلنے والی نہیں۔

متعلقہ عنوان :