کرپٹ افسران کیخلاف گھیرا تنگ، حکومت پنجاب نے پیڈ ایکٹ 2006ء میں ترمیم کی منظوری دیدی

انکوائری افسران 90 روز کے بجائے 60 روز میں رپورٹ دینگے ،ریٹائرڈ کرپٹ افسران کے نام بھی شامل تفتیش ہونگے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے کرپٹ اور غیر قانونی اقدامات میں ملوث افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، پیڈ ایکٹ 2006ء میں ترمیم کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پیڈا ایکٹ 2006ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے ۔ سٹینڈنگ کمیٹی نے بھی اس کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت انکوائری افسران 90 روز کے بجائے 60 روز میں رپورٹ دیں گے جبکہ ریٹائرڈ کرپٹ افسران کے نام بھی شامل تفتیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد چیف سیکرٹری نے تمام افسران کو جاری تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :