تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور کیمپ آفسز کے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

حکومت 14روز میں شہریوں کو مصدقہ نقول دینے کی پابند ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کو سوالنامہ بھجوا دیا گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور کیمپ آفسز کے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں ، حکومت 14روز میں شہریوں کو مصدقہ نقول دینے کی پابند ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کو سوالنامہ بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی رہنماعندلیب عباس نے پنجاب حکومت کو تحریری سوالنامہ بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے سالانہ اخراجات کی تفصیلات بتائی جائیں ۔

وزیر اعلیٰ کی ذاتی رہائش گاہوں کو کیمپ آفسز میں کیسے تبدیل کر دیا گیا اور 6کیمپ آفسز پر اٹھنے والے سالانہ اخراجات کیا ہیں ۔ حکومت نے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کیوں دی اور منظور شدہ 344 ملین کے بجائے 572 ملین کہاں خرچ ہوئے۔ تحریک انصاف نے تمام اخراجات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔