قطر کے شاہی خاندان کے وفد کی لاہور آمد ، حسن نواز نے استقبال

تمام افراد سخت سکیورٹی انتظامات میں بذریعہ سڑک جاتی امراء رائیونڈ روانہ ہو ئے ‘ ذرائع

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) قطر کے شاہی خاندان کے وفد کی لاہور آمد ، وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز نے استقبال کیا ، تمام افراد سخت سکیورٹی انتظامات میں بذریعہ سڑک جاتی امراء رائیونڈ روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قطری شاہی خاندان کے 12 افراد پر مشتمل وفد خصوصی طیارے کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا جہاں وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق قطری شاہی خاندان کی آمد پر لاہور میں سکیورتی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ قطری شاہی خاندان کے افراد حسن نواز کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراروانہ ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قطری شاہی خاندان کے وفد میں شہزادہ جاسم بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر شریف خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جو خط پیش کیا گیا ہے وہ شہزادہ جاسم کے ساتھ ہی منسوب ہے ۔