چینی کار مارکیٹ نے 2016ء میں انتہائی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، جرمن ایسوسی ایشن

ہفتہ 3 دسمبر 2016 15:16

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) چین کی کار مارکیٹ نے 2016 ء میں انتہائی زبردست پیداوار کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 15فیصد سالانہ تک اضافہ ہوا ہے ۔یہ بات جرمنی کی کار سازی کی صنعت کی ایسوسی ایشن ( وی ڈی اے ) نے گذشتہ روز یہاں بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

وی ڈی اے کے صدر میتھیاس وسمان نے ایک سالانہ کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے چینی پیشنگوئی میں دوبارہ اضافہ کر دیا ہے اور اب ہمیں 23.1ملین گاڑیوں کے حجم کی توقع ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ چینی کار مارکیٹ 2017ء میں 5.0فیصد کے مزید اضافے سے 24.2ملین ہو جائے گی ۔ وی ڈی اے کے مطابق مغربی یورپ میں کار مارکیٹ 2016ء میں 5.0فیصد کے اضافے سے 13.9ملین یونٹ ہو جائے گی جبکہ امسال امریکی سڑکوں پر 17.1ملین نئی گاڑیاں ہونگی ، مزید برآں امسال کے 2.0فیصد کے اضافے سے 2017ء میں دنیا بھر میں مجموعی طورپر 83.6ملین نئی کاریں فروخت کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :