چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تناظر میں پی آئی اے کی چوتھی پرواز ہفتہ کو بیجنگ کے لئے روانہ ہوگی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 15:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تناظر میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی ای) کی چوتھی پروازہفتہ کو کراچی سے بیجنگ کے لئے روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے مطابق نئی پرواز ائیربس پی کے 855کراچی سے اسلام آباد کے راستے بیجنگ جائے گی۔ بیجنگ کے لئے مسافروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پی آئی اے نے آئندہ سال جنوری سے ائیربس 310کی بجائے بوئنگ 777شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ ان نئی پروازوں سے پی آئی اے کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :