پشاور،سوشل میڈیا پر شکایتی تصویر پر محکمہ سوئی گیس کی کارروائی، اخون آباد نیبر ہڈ کونسل کے نائب ناظم کو 25 ہزار روپے جرمانہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 14:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) سوشل میڈیا پر شکایتی تصویر پر محکمہ سوئی گیس نے کارروائی کر کے اخون آباد نیبر ہڈ کونسل کے نائب ناظم کو 25 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

سوئی گیس کے ڈائریکٹ کنکشن کی تصویر شہری نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو اس کی شکایت محکمہ سوئی گیس تک پہنچ گئی۔ محکمہ سوئی گیس نے ڈائریکٹ کنکشن ویلڈ کر کے بند کر دیا جبکہ نائب ناظم اخون آباد نیبر ہڈ محمد حسین کو 25 ہزار روپے جرمانہ بھی کر دیا جبکہ محمد حسین کا کہنا ہے کہ یہ کسی سیاسی مخالف کی شرارت یا رشتہ دار کی غلطی لگتی ہے