مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری

ہفتہ 3 دسمبر 2016 14:40

شیخوپورہ۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ضلع کونسل اور یونین کونسلز کے ممبران کی تقاریب حلف برداری ہفتہ کو ضلع کونسل ہال اور ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوئیں،اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز نے ضلع کونسل ہال کے انتخابات میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے 25مرد و خواتین سے ان کے عہدے کا حلف لیاجبکہ ڈی ڈی او ایچ آرایم خرم شہزاد بھٹی نے ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں یونین کونسلز میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے 36مردوخواتین ممبران سے حلف لیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید باسط علی اور دیگر منتخب نمائندگان ضلع کونسل اور یونین کونسلز موجود تھے ،اس موقع پر اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز نے حلف لینے والے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران حکومت کے شانہ بشانہ اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اپنا مضبوط اور موثر کردار ادا کریں، اس موقع پر بینش قمر ڈار،عطیہ فیاض، عطیہ افتخار،خالدہ انتسار،جاوید مسیح بھٹی اور دیگر ممبران نے کہا کہ ہم ملک و قوم کی ترقی کے لئے دن رات کام کریں گے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے،تقاریب کے آخر میں اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز اور ڈی ڈی او ایچ آر ایم نے منتخب ہونے والے نمائندگان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :