قطری شہزادے کے خط کو ماننا یا نہ ماننا عدالت کی صوابدید ہے ،ْ میر حاصل خان بزنجو

ہفتہ 3 دسمبر 2016 14:38

قطری شہزادے کے خط کو ماننا یا نہ ماننا عدالت کی صوابدید ہے ،ْ میر حاصل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں عدالت گئی ہیں تو اب فیصلہ اخلاقی بنیاد پر ہو یا جس بھی بنیاد پر بھی وہ عدالت کو ہی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ہماری اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ہے کہ ہم عدالت کا احترام کریں۔ایک دوسرے کو عدالتوں میں گھسیٹ کر جو کچھ ہم کر رہے ہیں اس کا نتیجہ کچھ بہتر نہیں ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاناما لیکس پر ٹی او آرز بنانے کے معاملے میں ہم بطور سیاستدان کامیاب نہیں ہوئے جس کے نتیجے میں یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے کے خط کو ماننا یا نہ ماننا بھی عدالت کی صوابدید ہے۔

متعلقہ عنوان :