Live Updates

اخباری تراشوں میں پکوڑے بیچنے کیلئے عمران خان اور شیخ رشید کو پکوڑوں کی دوکان کھول کر دینگے ،ْ عابد شیر علی

پرویز مشرف کے 9 سالہ دورحکومت میں صرف تختیاں لگیں ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنی ،ْ وزیر مملکت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 14:38

اخباری تراشوں میں پکوڑے بیچنے کیلئے عمران خان اور شیخ رشید کو پکوڑوں ..
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہاہے کہ وہ عمران خان اورشیخ رشید کو پکوڑوں کی دوکان کھول کردیں گے تاکہ وہ اخباری تراشوں میں پکوڑے بیچیں۔

(جاری ہے)

چنیوٹ میں تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ ہمارے اقتدار سے پہلے 5 منٹ بجلی آتی تھی اورایک گھنٹہ جاتی تھی ،ْپرویز مشرف کے 9 سالہ دورحکومت میں صرف تختیاں لگیں ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنی ،ْ پیپلز پارٹی دور میں رینٹل پاور کے چرچے رہے، موجودہ حکومت نے بجلی کی پیداوار12 ہزار سے بڑھا کر18 ہزارمیگا واٹ کردی ہے ،ْ مارچ 2018 تک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا جنازہ نکال دیں گی.عابد شیرعلی نے کہا کہ ہم عمران خان اورشیخ رشید کو پکوڑوں کی دوکان بنا کردیں گے تاکہ وہ اخباری تراشوں میں پکوڑے بیچیں، شیخ رشید جیسے لوگ آستین کا سانپ ہیں، وہ شیخ رشید کو جانی نقصان کی بد دعا نہیں دیتے مگر ان کی سیاسی موت ہونے والی ہے اورجلد ہی ان کا جنازہ نکلے گا۔

عمران خان کہتے تھے کہ آسمان بھی گرے تو دھرنا نہیں رکے گا لیکن اللہ نے انہیں ذلیل و خوارکیا، 70 کی دہائی میں اتفاق فائونڈری میں جہانگیرترین جیسے لوگ ملازم تھے ،ْ وہ نوازشریف کا ہیلی کاپٹر اڑاتے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات