پی ائی اے نے اپنی نئی ویب سائٹ کا ٹرائل ورژن لانچ کردیا

ْٹرائل ورژن میں صارفین سے رائے لیکر چند ہفتوں میں ویب سائٹ کو مستقل کردیا جائیگا ، ترجمان

ہفتہ 3 دسمبر 2016 14:38

پی ائی اے نے اپنی نئی ویب سائٹ کا ٹرائل ورژن لانچ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) پی ائی اے نے اپنی نئی ویب سائٹ کا ٹرائل ورژن لانچ کردیا۔ترجمان کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلئے ایک سے زائد سیکٹرز پہ آن لائن ریزرویشن سہولت مزید بہتر کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹرائل ورژن میں صارفین سے رائے لیکر چند ہفتوں میں ویب سائٹ کو مستقل کردیا جائیگا ، انہوںنے کہا کہ نئے سال کی پہلی ششماہی تک مسافر چیک ان اور اضافی سامان کی بکنگ بزریعہ ویب کرسکیں گے۔انہوںنے کہا کہ پی ائی اے کی اسمارٹ فون ایپ پہلے سے ایکٹوو ہے جسے صارفین کی راے کے بعد مستقل کردیا جائیگا ۔