امریکہ میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش میں پاکستانی شہری گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2016 14:35

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) امریکہ میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش میں پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لائیبریا کے حکام نے 68سالہ پاکستانی شہری شہباز خان کو یکم دسمبر کو ہیروئن امریکہ سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا تھا جسے بعد میں امریکہ لایا گیا ۔

(جاری ہے)

نیویارک کے جنوبی ضلع کے امریکی اٹارنی پریت بہاراا کا کہنا ہے کہ ملزم کو امریکی مجسٹریٹ جج جیمز کوٹ کے سامنے پیش کیا گیا ۔انکا کہنا تھاکہ شہباز خان نے نیویارک درآمد کرنے کی کوشش کی اور وہ مزیدبھی سینکڑوں کلوگرام منشیات بھی درآمد کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔

متعلقہ عنوان :