Live Updates

عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف

ہفتہ 3 دسمبر 2016 14:00

عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، وزیراعلیٰ ..
شیخوپورہ۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، جعلی ادویات تیار کرنے والے افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹریوں کی نشاندہی کریں اور بر وقت اپنے متعلقہ ڈی سی او،ڈی پی اواور اسسٹنٹ کمشنر کو اطلاع کریں ،اطلاع دینے والے کو حکومت پنجاب کی طرف سے دس لاکھ روپے انعام اور اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق اوراسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ کو بالترتیب پچاس، پچاس ہزاراور ان کی ٹیم میں شامل سی ڈی سی سپر وائزر آفاق خان ،سینٹری پٹرول محمد رضا اورسینٹری پٹرول عثمان اصغر کو بالترتیب چالیس چالیس ہزار روپے کے کیش ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرچیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن زاہد محمود ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل خواجہ،کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سنبل اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معصوم بچوں، بزرگوں اور عوام کو جعلی ادویات فروخت کرکے موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے اس گھنائونے جرم کے مرتکب افراد کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور لاتی رہے گی ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :