پنجاب کی10 ، سندھ کے 5اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیںکمی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:52

ملتان۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) پنجاب میں کپاس پیداکرنے والے 21 اضلاع میں سے 10جبکہ سندھ کے 5 اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پنجاب کے 10اضلاع میں6.47 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے جن اضلاع میں کپاس کی پیداوار1.02فیصدسے لے کر17.12فیصدکمی ہوئی ہے ان میںحیدرآباد،میرپورخاص ،سا نگھڑ ،جام شورواوربدین شامل ہیں جبکہ سندھ کے باقی اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں 5.31فیصد سے لیکر25.30فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔پنجاب کے ضلع قصور کی پیداوار میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :