شجاع آباد ،ْمبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کی تھانہ چوک پر پولیس سٹیشن کے سامنے خودسوزی کی کوشش

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:50

شجاع آباد ،ْمبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کی تھانہ چوک پر پولیس سٹیشن ..
شجاع آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے تھانہ چوک پر پولیس سٹیشن کے سامنے خودسوزی کی کوشش کی تاہم وہاں موجود لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ ثمینہ کو مبینہ طور پر 6 ماہ پہلے اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس پر اس نے پولیس کو درخواست دی تاہم پولیس نے کارروائی کرنے کے بجائے بھاری رقم لے کر ملزموں کا ہی ساتھ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس بابت ڈی ایس پی سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے لڑکی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار بھی کیا تھا تاہم ٹھوس شواہد نہ ہونے پر عدالت نے انہیں بری کر دیا۔ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث لڑکی کے جسم کا 10 فیصد حصہ جل گیا ہے اور اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :