پشاوربم دھماکے کا مقدمہ تھانے سی ٹی ڈی میں درج

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:45

پشاوربم دھماکے کا مقدمہ تھانے سی ٹی ڈی میں درج
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پشاور میں خزانہ کی حدود میں ناردرن بائی پاس پرڈی ایس پی کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہسی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی مختلف دفعات شامل ہیں۔ گزشتہ روز خزانہ کی حدود میں ناردرن بائی پاس پرڈی ایس پی کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔