بھارت میں 2روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس شروع،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کل بھارت پہنچیں گئے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:36

بھارت میں 2روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس شروع،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کل ..
امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) بھارت کے شہر امرتسر میں افغانستان کے حوالے سے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا آغاز ہوگیا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاتوارل کو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت پہنچیں گئے اوراسی شام وطن واپس آ جائیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان میں ترقی، امن و استحکام سے متعلق دو روزہ کانفرنس امرتسر میں شروع ہوگئی ہے کانفرنس میں پاکستان سمیت خطے کے ممالک کے وزرا خارجہ اور نمائند گان شرکت کریں گے ۔

2 روزہ کانفرنس میں سیکریٹری خارجہ سیشن ہوگا جس میں خطے کے ممالک افغانستان میں امن و ترقی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریںگئے جو (آج ) اتوار کو کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے ایک روزہ دورہ پر امرتسر جائیں گے سرتاج عزیز کے ساتھ دفتر خارجہ میں ڈی جی افغانستان منصور علی بھی ہوں گئے ۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیزکانفرنس میں پرامن افغانستان کے لئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے اور افغان مصالحتی عمل پربھی بات کریں گے کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور افغان صدراشرف غنی بھی خطاب کریں گے۔کانفرنس میں چالیس سے زائد ممالک کے سربراہان اور اعلی حکام شرکت کریں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کا ایجنڈا پرامن افغانستان ہے کانفرنس میں افغانستان کو پر امن بنانے کے علاوہ اقتصادی و معاشی ترقی کے معاملہ پر غور کیا جائے گا خطے کے ممالک کے درمیان پہلی کانفرنس نومبر دوہزار گیارہ میں ہوئی تھی امریکا سمیت بیس ممالک نے اس کانفرنس کی تجویز کی حمایت کی تھی۔