سویابین کے کاشت کار موزوںاقسام این اے آر سی 1، 2،ایف ایس 95،ولیمیز82اورفیصل کاشتکار سویابین کا بہترین اقسام کا انتخاب کریں ، زرعی ماہر ین

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:36

سلانوالی۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) زرعی ماہر ین نے سویابین کی بہار یہ کا شت کیلئے کاشت کار وںکو ہدایت کی ہے کہ سویابین کی موزوںاقسام این اے آر سی 1این اے آرسی 2ایف ایس 95ولیمیز82اورفیصل سویابین کاانتخاب کریں اورانہیں وسط فروری تا آخر فروری تک کا شت کرنا اچھی پیداوار کیلئے بہت ضروری ہے، سویابین کی کا شت کیلئے میرازمین بہتر ہے جس میں پانی کانکاس اچھاہو جبکہ سیم ز د ہ اورکلراٹھی زمینوںمیںسویابین کوکاشت نہ کیاجا ئے اچھی پیداوار کیلئے ہموارزمین میں 2یہ 3مرتبہ ہل چلائین اوراتنی ہی با رسہاگادیںکاشت ہمیشہ صبح یہ شام کے و قت تر وترمیں کریں ،سویابین کیا چھی پیداوار کے حصول کیلئے بہتر روئیدگی والا40سی45کلوگرام بیج فی ایکڑاستعمال کریں، سویابین کی کا شت خریف ڈرل یا پورسے کریں،قطاروںکادرمیانی فاصلہ ڈیڑھ فٹ سے 2فٹ رکھیں اوربیج 1سے 2انچ گہرائی پرکاشت کریں ،کا شت کا راسے قطاروں کے علاو ہ بذریعہ چھٹہ بھی کا شت کرسکتے ہیں، کاشت سے پہلے بیج کو پھپھوندی کش زہرلگائیں تا کہ فصل نقصا ن دے حشرات اوربیماریوں سے محفوظ رہے ،سویابین کی زیاد ہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے بیج کو جراثیمی ٹیکہ ضرورلگائیں تا کہ فضائی نائٹروجن جذب کرنے والے جراثیم موثرطورپرپودوں کی جڑوںپرگانٹھیں بناکرہواسے نائٹروجن سبت کرکے پیداوارمیں خاطر خواہ اضافے کا موجب بن سکیں، جراثیمی ٹیکہ کیلئے آدھاسے ایک کلوگرام شکریا گڑھ کاگاڑاشربت بنائیں اوریہ ایک ایکڑ کیلیء درکاربیج 40تا45کلوگرام میں اچھی طرح ملا ئیں، ا س کے بعد600گرام ٹیکہ بیج کے اوپر چھڑک کر کے اس طرح ملا ئیں کے ٹیکہ بیج پریکساں لگ جا ئے، یہ عمل سایہ دارجگہوںپرمکمل کریںاورکھادوں کے منافع بخش استعمال کیلئے ضروری ہے کہ زمین کا تجزیہ کروائیں اورتجزیہ کے مطابق کھادوںکااستعمال کریں ،عام سفارشات کے مطا بق ایک سے ڈیڑھ بوری ڈ ی ا ے پی اورآدھی بوری یوریابوقت کاشت اور آدھی سے ایک بوری یوریافی ایکڑدوسرے پانی کے ساتھ استعمال کریں، اچھی پیداوارحاصل کر نے کیلئے 2مرتبہ گوڈی کریں، پہلی گوڈی آبپاشی کے بعد کسولے سے کرنی چاہیے جبکہ دوسری گوڈی دوسر ے پا نی کے بعد ہل کے ذ ریعے بھی کی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :