حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے ، ڈی سی او

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:35

قصور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے ‘جعلی ڈاکٹروں اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والوں اور غیر قانونی طور پر ادویات تیار اور فروخت کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘ڈرگ انسپکٹرز بلا خوف و خطر ان قانون شکن افراد کے خلاف کاروائی کریں ، یہ بات ڈی سی او قصور /چیئر مین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عمارہ خان نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر تمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر چلائے جانیوالے 25میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کو ڈی سیل کرنے کے حوالے سے کیسوں کی سماعت کی گئی ۔تمام کیسوں کا تفصیلی جائزہ لیکر21میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیس مزید کارروائی کیلئے ڈرنگ کورٹ بھیجنے اور 4کو وارننگ دی گئی جن میڈیکل سٹورز اور کلینکس کے کیس ڈرگ کورٹ میں برائے ٹرائل بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں اسلم کلینک بھگیانہ خورد چونیاں ‘اکرم کلینک اینڈ میڈیکل سٹور مین بازار سلامت پورہ قصور ‘یامین کلینک روسہ بھیل کوٹ رادھاکشن ‘اسلم کلینک کیسر گڑھ قصور ‘امتیاز کلینک محلہ انصاریاں کوٹ رادھا کشن ‘آصف فارمیسی روسہ بھیل کوٹ رادھاکشن ‘رفیق کلینک بنگلہ کمبواں قصور ‘آصف کلینک چک 17چونیاں ‘شکیل کلینک چک 17چونیاں ‘سجاد کلینک پیرو والا قصور ‘رومان فارمیسی اینڈ ویٹنری سٹور پریم نگر کوٹ رادھاکشن ‘عارف پنسار سٹور ارزانی پور چونیاں ‘سعید کلینک ببرکھائی چونیاں ‘الکرم کلینک ظہیرا آباد کالونی چونیاں ‘سرفراز الٹرا سائونڈ اینڈ میٹرنٹی ہوم مصطفی آباد قصور ‘انصاری کلینک اینڈ میڈیکل سٹور مدینہ چوک قصور ‘نوید کلینک واں کھارا چونیاں ‘احتشام کلینک تیراٹھ چونیاں ‘اویس کریانہ سٹور کوٹ میواتی الہ آباد چونیاں ‘عبدالجبار کلینک بقا پور آلہ آباد چونیاں ‘عائشہ فارمیسی گہلن ہٹھاڑ چونیاں شامل ہیں اسی طرح چار سٹور مالکان جن میں شاہد میڈیکل سٹور بالمقابل لاری اڈا چونیاں ‘علی کلینک گجر چوک چونیاں ‘رضوان میڈیکل سٹور رائو خانوالا ‘افتخار فارمیسی مین بازار ارزانی پور چونیاں کو وارننگ دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور ان کوالیفائیڈ میڈیکل سٹور مالکان کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے تا کہ شہریوں کو ان غیر قانونی طور پر میڈیکل سٹور چلانے والوںاور میڈیکل پریکٹس کرنیوالوں سے بچایا جا سکے ۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے یہ سفاک لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :