قصور پو لیس نے گز شتہ ماہ 11خطرناک ڈکیت گینگ کے 33ارکان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 21لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا، تین پولیس مقابلو ں میں درجنوں وارداتوں میں ملوث 4خطرناک ڈاکو ہلاک ہوئے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:35

قصور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) قصور میں گز شتہ ماہ 11خطرناک ڈکیت گینگ کے 33ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ 21لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد جبکہ تین پولیس مقابلو ں میں درجنوں وارداتوں میں ملوث 4خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے،تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ضلع بھر میں ماہ نومبر کے دوران اشتہاریوں ، کریمنل ، جرائم پیشہ افراد ، قحبہ خانوں ، جواء کے اڈوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون جاری رکھا جس کی وجہ سے ماہ نومبر کے دوران قصور پولیس کی کا رکردگی انتہائی شاندار رہی جس کے مطابق قصور پولیس نے ماہ نومبر کے دوران قتل ، اقدام ، ڈکیتی،رابری، راہزنی، چوری، موٹرسائیکل چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میںملوث 135خطرناک مجرما ن اشتہاری اور 69عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا جبکہ 11خطرناک ڈکیت گینگ کے 33ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے ایک کروڑ 21لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور 30مختلف اقسام کا ناجائز اسلحہ برآمد ہوا جن سے 55 پرانے اور نئے سنگین کیسز ٹریس ہوئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح 270منشیات فروشوں اور 131ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے 73کلو گرام چرس،1کلو گرام ہیروئن،4417لٹر شراب ،380لیٹر لاہن ،8چالو بھٹیاں،40کلوگرام بھنگ،10رائفل ، 19بندوق،92پسٹل ،5 ریوالور ، 5کاربین، 2کلاشنکوف اور12میگزین برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیںجبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر 25،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر8اورحساس مقامات پر ناقص سکیورٹی انتظامات کرنے پر15مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :