جھنگ کے ضمنی انتخاب میں ریسکیو 1122کی کارکردگی مثالی رہی ، علی حسنین

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:35

جھنگ۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)ضمنی انتخاب میں ریسکیو 1122کی کارکردگی مثالی رہی ، یہ بات انچارج علی حسنین نے میڈ یا کے نمائندوں سے بات کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے روز ریسکیو کی جانب سے تیر ہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ریسکیو کے 26اہلکار وں نے ڈیو ٹی کے فرائض انجام دیے جبکہ 30اہلکار ریزور فور س کے طور پر موجود رہے، اس کے علاوہ ریسکیو نے روزمرہ کے فرائض بھی سر انجام دیے ،گزشتہ روز ریسکیو کی جانب سے کل 75ایمرجنسیز کو ڈیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ ریسکیو ہر وقت عوام کی خد مت کے لئے تیار ہے۔