ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کشمیر کانفرنس5جنوری سے شروع ہوگی

سید علی گیلانی، میر واعظ ، یاسین ملک اور دیگر حریت رہنمائوں کو شرکت کی دعوت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان کی قومی اسمبلی کے’’ ینگ پارلیمنٹیرینز فورم‘‘ کے زیر اہتمام 5جنوری 2017ء سے اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیاجائے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر حریت رہنمائوںکے علاوہ مختلف ملکوں کی نمایاں شخصیات کو کانفرنس میںشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے علاوہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امورخارجہ طارق فاطمی،وفاقی وزیر برائے امور کشمیروگلگت بلتستان برجیس طاہر ، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان، آزاد جموں کشمیر کے صدر سردارمسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا خطاب متوقع ہے ۔ یاد رہے کہ ’’ یوتھ پارلیمنٹرینز فورم‘‘ قومی اسمبلی کے چالیس برس کی عمر سے کم 80نوجوان ارکان پر مشتمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :