سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 20 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:20

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 20کروڑ 83لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال کے دوران کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 36کروڑ 93لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے نیشنل آرکائیوز پاکستان آف پاکستان کیلئے 93لاکھ ، 6ایوی ایشن سکواڈرن کیلئے 13کروڑ 93لاکھ ، کابینہ ڈویژن بی ای گورننس کیلئے ایک کروڑ 56لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔