وزیر اعظم نواز شریف کا معاون خصوصی طارق فاطمی کو اہم مشن پر امریکہ روانہ کرنے کا فیصلہ ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 دسمبر 2016 12:53

وزیر اعظم نواز شریف کا معاون خصوصی طارق فاطمی کو اہم مشن پر امریکہ روانہ ..

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 دسمبر 2016ء) :وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے معان خصوصی طارق فاطمی کو اہم مشن پر امریکہ روانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ طارق فاطمی امریکہ میں امریکی صدارتی اُمیدوار میں کامیاب اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے بات ہو گی ۔ذرائع نے بتایا کہ دسمبر اور جنوری میں دو سینئیر وفاقی وزرا کو بھی امریکہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس کے تحت وفاقی وزرا ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اہم اراکین سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک امریکہ کے مابین رابطوں کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نواز شریف کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں ہوا۔

متعلقہ عنوان :