وزیر اعلیٰ پنجاب کی گائیڈ لائن میں جلد محکمہ بلدیات کو دیگر سرکاری محکموں کے ماتھے کا جھومر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی‘ منشاء اللہ بٹ

محکمہ بلدیات کی ا ہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے دور رس نتائج پر حامل متعدد اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں‘ صوبائی وزیر بلدیات

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:18

وزیر اعلیٰ پنجاب کی گائیڈ لائن میں جلد محکمہ بلدیات کو دیگر سرکاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) صو بائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ سے انکے آفس میں مختلف اضلاع سے آئے وفود نے ملاقات کی اور انہیں وزارت ملنے پر مبارک باد دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گائیڈ لائن میں جلد محکمہ بلدیات کو دیگر سرکاری محکموں کے ماتھے کا جھومر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

محکمہ بلدیات کی ا ہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے دور رس نتائج پر حامل متعدد اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کے نکمے اور کام نہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ایسے افراد کی لسٹیں تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ صوبے بھر کے تمام ٹائون آفیسرز کو ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام مین ہولوں پر ڈھکن لگا نے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جس ٹی ایم اونے حکم پرعمل در آمد کرنے میںحجت وحیل کا مظاہرہ کیا کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ اس تمام عمل کی نگرانی اور چیکنگ کے لئے وزیر بلدیات خود اچانک دورے کریں گے۔ تمام ٹی ایم اوز اپنی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، سیوریج کے بہتر نظام، سٹریٹ لائٹس کو بہتر حالت میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام ٹائونز میں ڈینگی کے خاتمہ بارے ہونے والے اقدامات بارے بھی رپورٹ طلب کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :