لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ احمد حسان کو لارڈ میئر کے عہدے پر الیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے درخواست دائر کر دی گی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ احمد حسان کو لارڈ میئر کے عہدے پر الیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے خواجہ احمد حسان کو لارڈ میئر کے عہدے پر الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے آئینی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ احمد حسان کی یوسی چیئرمین شپ عدالت میں زیر التواء ہے، خواجہ احمد حسان نا اہل ہو گئے تو لارڈ میئر کے الیکشن میں لگا پیسہ ضائع ہوگا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلے تک خواجہ احمد حسان کو الیکشن لڑنے سے روکا جائے اور 22 دسمبر کو لارڈ میئر کے الیکشن کیلئے جاری شیڈول عبوری طور پر معطل کیا جائے۔