Live Updates

فواد چوہدری نے پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کی پوزیشن بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 دسمبر 2016 12:48

فواد چوہدری نے پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کی پوزیشن بتا دی

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 دسمبر 2016ء) :پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سپریمکورٹ میں زیر سماعت کیس پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کی پوزیشن بتا دی ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کیس کے دو حصے ہیں، جن میں سے پہلا حصہ یہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک بلین روپوں کی جائیداد ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان نے ثابت کرنا ہے اور بتانا ہے کہ اس جائیداد کے لیے ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟ یہ بتانے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف قوم سے خطاب سمیت قومی اسمبلی اور سپریم کورٹ میں بیانات دئے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دئے گئے تینوں مرتبہ کے بیانات میں واضح تضادات ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئے تھے کہ یا تو وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں جھوٹ بولا ، یا قوم سے خطاب میں جھوٹ بولا یا پھر وہ سپریم کورٹ میں جھوٹ بول رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے منی ٹریل گلف اسٹیل ملز سے کروناے کی کوشش کی لیکن بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ مل تو خسارے میں تھی جس کے بعد انہوں نے موقف اختیار کیا کہ جدہ اسٹیل مل فروخت کر کے وزیر اعظم اور اہل خانہ نے جائیداد خریدی جس پر سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ منی ٹریل کا کوئی کاغذ تو موجود ہی نہیں ہے۔ جس کے بعد قطری شہزادے کا خط بھی سامنے آ گیا ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب تک کی صوستحال کے مطابق 2001سے 2005 نے تئیس سال کی عمر میں اپنی ہی کمپنیوں کو ، جن میں فلیگ شپ کمپنی سمیت چار اور کمپنیاں شامل ہیں، ملین پاﺅنڈ ز کا قرضہ دیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہاں سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ حسن نواز شریف نے ملین پاﺅنڈز کس طرح اور کہاں سے دئے؟ اور یہ پیسے کہاں سے آئے ؟ فواد چوہدری نے کہا کہ تاحال وزیر اعظم نواز شریف کو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ کس طرح جائیداد کے لیے آئی رقم کا جواز پیش کرنا ہے؟ دوسرا حصہ یہ ہے کہ اگر پیسے نہیں دئے تو پھر یہ تمام پیسے کہاں سے آئے؟ ایف آئی اے کی انکوائری ، بی بی سی کی فلم پاکستان ٹو پاک لین بذریعہ انفورٹ اور التوفیق ہے،ان کو ملا لیں تو منی لانڈرنگ ثابت ہو جائے گی ۔

انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات