قسمت بیگ کو قتل نہیں زخمی کر نے کیلئے جرائم پیشہ افراد کو5لاکھ دیا ‘شدید زخمی ہونے سے وہ جاں بحق ہو گئی‘ملزم کا اعتراف

ہفتہ 3 دسمبر 2016 12:54

قسمت بیگ کو قتل نہیں زخمی کر نے کیلئے جرائم پیشہ افراد کو5لاکھ دیا ‘شدید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کیس کے مر کزی ملزم نے قتل کروانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قسمت بیگ کو قتل نہیں زخمی کر نے کیلئے جرائم پیشہ افراد کو5لاکھ دیا ‘مگر شدید زخمی ہونے کی وجہ سے وہ مر گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ کے روز ملزم رانامزمل نے پولیس کو دیئے جانیوالے بیان میں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا میں نے قسمت بیگ کو اپنے کارندوں کی ذریعے فیصل آباد میں ڈرامہ کر نے کی پیشکش کی مگر قسمت بیگ نے میرے کہنے کے باوجود ڈرامہ کر نے سے انکار کر دیا جسکی وجہ سے میں نے اس کو نشانہ بنانے اور اس کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا لیکن میں نے جن لوگوں کے ذریعے قسمت بیگ پر فائر نگ کروائی انکو قسمت بیگ کو قتل نہیں زخمی کر نے کا5لاکھ روپے دیا مگر فائر نگ میں شدت کی وجہ سے وہ شید زخمی ہونے کے بعد وہ جاں بحق ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :