میاں چنوں کے قریب بس الٹ گئی ، ایک مسافر جاں بحق ،17 زخمی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 12:29

میاں چنوں کے قریب بس الٹ گئی ، ایک مسافر جاں بحق ،17 زخمی
میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) میاں چنوں کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہوکر اٴْلٹ گئی ، حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہوکر میاں چنوں کے علاقے اقبال نگرکے قریب الٹ گئی۔حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو میاں چنوں کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :