پشاور ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں ،253افراد گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2016 12:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پشاور کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کر کے 253افرادکو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز نے تاج آباد ،امید آباد ،ناصر باغ اور کار خانو مارکیٹ میں سرچ آپریشن کیا جس میں 253افراد کو گرفتار کیا گیا ۔کارروائیوں میں 222مشتبہ افراد اور کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر 31افراد کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن میں 140گھروں ،3ہوٹلوں اور 4ہاسٹلوں کی تلاشی لی گئی ۔انہوں نے بتا یا کہ اس دوران ملزمان کے قبضے سے 9پستول ،سینکڑوں کارتوس اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :