آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوستوں کو محفل میلاد میں شرکت کی دعوت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 دسمبر 2016 12:00

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوستوں کو محفل میلاد میں شرکت کی دعوت

راولپنڈی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 دسمبر 2016ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے گذشتہ روز آرمی گیسٹ ہاؤس میں دوسٹ احباب کو محفل میلاد کی دعوت دی۔ تفصیلات کے مطابق محفل میلاد شام 6 بجے شروع ہوئی جس میں نعت خوانوں سمیت علما نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوست احباب کو محفل میلاد میں مدعو کرنے کے لیے خصوصی کارڈز بھی بھجوائے جس پر محفل میلاد کی جگہ اور وقت مقرر درج تھا۔

خیال رہے کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے متعلق میڈیا پر یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ غالباً قادیانی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن محفل میلاد کا انعقاد اور اس میں شرکت کے لیے دوست احباب کو بھجوائے گئے دعوت نامے یقیناً اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق قادیانی فرقے سے نہیں ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوستوں کو محفل میلاد میں شرکت کی دعوت