پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ صارفین کے لیے تمام ٹی وی نشریات دیکھنے کی سہولت متعارف کروادی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:46

پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ صارفین کے لیے تمام ٹی وی نشریات دیکھنے کی سہولت ..

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 دسمبر 2016ء) : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے انٹرنیٹ صارفین کے لیے تمام ٹی وی چینلز کی نشریات دیکھنے کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ پر تمام ٹی وی چینلز کی نشریات فراہم کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی کمپنی نیٹ فلیکس سے معاہدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت پی ٹی سی ایل اپنے تمام صارفین کو انٹرنیٹ پر ٹی وی چینلز کی نشریات دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گی۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ نیٹ فلیکس سے انٹرنیٹ صارفین ٹی وی شوز ، ڈاکیومنٹری اور فلمیں بہتر کوالٹی میں دیکھ سکیں گے۔ اس سہولت کو ابتدائی ایک ماہ کے لیے مفت فراہم کیا جائے گا جس کے بعد اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو 10 ڈالر ماہانہ فیس ادا کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :