Live Updates

پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان نے سپریم کورٹ کے رپورٹرز کو بنی گالہ مدعو کیا۔ ایاز اکبر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:39

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 دسمبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایاز اکبر یوسفزئی نے بتایا کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کچھ روز قبل سپریم کورٹ کے تمام رپورٹرز کو چائے پر اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں مدعو کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایاز اکبر کا کہنا تھا کہ میڈیا پر پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں ہی فوکس کر رہے ہیں، عمران خان کی جانب سے رپورٹرز کو ایسا دعوت نامہ آج سے قبل کبھی موصول نہیں ہوا۔

اس دعوت نامے اور چائے کے پیچھے مقصد معلوم نہیں ، لیکن سپریم کورٹ کے ججز کے دئے گئے ایک ایک ریمارکس کو پی ٹیآ ئی والے اپنی طرز سے اور ن لیگی رہنما اپنی طرز سے بیان کرتے ہیں جس سے ایک عام آدمی ان دونوں میں سے جس کی بھی بات سنتا ہے اسے وہی سچ لگتی ہے۔ ایاز اکبر نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں کا میڈیا پر اس قدر فوکس دیکھ کر یہی لگ رہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ میڈیا نے ہی کرنا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :