پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 12:05

پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا۔یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں کے زیراہتمام سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیاجن میں لوگوں کو اس بات پر قائل کیا گیا گا کہ وہ معذور افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مثبت کوششیں بروئے کار لائیں۔ واضح رہے کہ معذوروں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 14 اکتوبر 1992 کو منظور ہونے والی قرار داد نمبر47/3 کے تحت ہر سال تین دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :