طارق فاطمی رواں ہفتے امریکہ کا دورہ کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے ملاقات کریں گے

طارق فاطمی دو ہفتے کے سرکاری دورے پر ٹرمپ کی ٹیم کے علاوہ نئے ارکان کانگریس سے بھی ملاقاتیں کریں گے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:53

طارق فاطمی رواں ہفتے امریکہ کا دورہ کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے ملاقات ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی رواں ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے جہاں وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے ملاقات کریں گے بلکہ وہ سکبدوش ہونے والے صدر اوباما کی انتظامیہ کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے نیوز بریفنگ سے خطاب میں کہا کہ ’طارق فاطمی دو ہفتے کے سرکاری دورے پر واشنگٹن آرہے ہیں جہاں وہ ٹرمپ کی ٹیم کے علاوہ نئے ارکان کانگریس سے بھی ملاقاتیں کریں گے جو گزشتہ ماہ منتخب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے بعد سے واشنگٹن میں بہت کچھ ہورہا ہے اور اس تناظر میں پاکستانی نمائندہ خصوصی کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :